پاکستان انڈر12 ٹینس ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری
05-14-2024
(ویب ڈیسک ) پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم کا تربیتی کیمپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔
پاکستانی ٹیم اے ٹی ایف انڈر 12 ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 17 مئی کو نیپال روانہ ہو گی۔ اے ٹی ایف انڈر 12 ٹیم ایونٹ جنوبی ایشیا کا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے جس کے مقابلے 20 سے 24 مئی تک کھٹمنڈو نیپال میں شیڈول ہیں۔ ان مقابلوں میں پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، بھارت، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا حصہ لیں گے۔