علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

05-14-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں  کراچی میں ایوارڈز شو کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی  جس میں علیزے شاہ نے مغربی طرز کا بولڈ سیاہ گاؤن زیب تن کیا اور ہائی ہیلز پہن کر انٹری دی۔ اداکارہ کی یہ لک مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہیں سوشل میڈیا پر پاکستان کی عرفی جاوید قرار دیا جانے لگا۔ ٹرولز کے منفی تبصروں سے تنگ آکر علیزے شاہ نے بھی ایک انسٹا گرام سٹوری جاری کی اور تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ خود پر تنقید کرنےوالوں کو جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ" میں گھر میں بیٹھ کر بکواس ٹائپ کرنے والے لوگوں سے بہتر لگ رہی تھی"۔