مریم نفیس کی سی گرین ساڑھی میں دلفریب اداؤں کی ہر سُو دھوم
05-14-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی سی گرین ساڑھی میں دلفریب اداؤں نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔
حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں وہ لائم لائٹ چراتی نظر آئیں۔ اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سی گرین ساڑھی زیب تن کررکھی ہے جبکہ گہرے میک اپ اور کھلی زلفوں کے ساتھ وہ مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا رہی ہیں۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پرآتے ہی دھوم مچا دی جبکہ مریم نفیس مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بھی بٹور رہی ہیں۔