اے این ایف کی کارروائیاں ، 384 کلومنشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار
05-14-2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے ملک گیر 10 کارروائیوں کےدوران 384 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 10ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، حب، ہری پور اور فیصل آباد میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 280 کلو980گرام آئس جبکہ 103کلو466گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔