سپیکر پنجاب اسمبلی سے کسان وفد کی ملاقات، گندم کے معاملے پر تبادلہ خیال
05-14-2024
(لاہور نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے پاکستان کسان لیبرپارٹی اور آل پاکستان کسان اتحادکے وفد نے ملاقات کی ہے۔
کسان لیبرپارٹی کی قیادت چیئرمین مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ جبکہ آل پاکستان کسان اتحاد کی قیادت ظفر عباس لک نے کی، ملاقات میں کسانوں کے مسائل اور گندم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین کسان لیبرپارٹی مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ نے کسانوں کے حق میں قرارداد لانے اور کسانوں کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دے دیا، چیئرمین کسان لیبرپارٹی نے وفاق اورصوبائی حکومتوں کو کسانوں کیساتھ ملکر چارٹر آف ڈیمانڈ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کسان لیبرپارٹی اور آل پاکستان کسان اتحاد کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبائی سطح پر(ن)لیگ کسانوں کو ساتھ لیکر چلےگی۔ مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا کہ گندم کی خریداری نہ ہونےاور باردانہ نہ ملنے پر کسان سخت پریشان ہیں، امید ہے وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گی۔