ظل شاہ قتل کیس: فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

05-14-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظوری کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت  کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا، سابق وفاقی وزیر نے ریاست کو بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا ہے۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ فواد چودھری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے ؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔