سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

05-14-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 74 ہزار پوائنٹس کی حد پار کر گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 74 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 713 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 73 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔