شہر میں گرمی کا راج برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کاامکان
05-14-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں آج ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور ہوا میں نمی کا تناست 40 فیصد رہا جبکہ آئندہ ایک ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کا کہنا ہے کہ لاہور میں رواں دنوں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، مئی کے مہینے میں گرمی عروج پر ہو گی، شہری گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ادھر آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان ہے، باغوں کے شہر میں سموگ کی اوسط شرح 177ریکارڈ کی گئی ہے۔