کھپت کے مقابلے سپلائی بہتر، برائلر کا گوشت مزید سستا

05-14-2024

(لاہور نیوز) برائلر کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں بہتری آنے سے برائلر گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی آگئی۔

ریٹ  لسٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 416 روپے سے سستا ہو کر  399 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر کے دام میں بھی 12 روپے فی کلو تک کمی آگئی۔  زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 255 روپے، ہول سیل پر زندہ برائلر کے نرخ 265 روپے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 257 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب  انڈوں کی کھپت کے مقابلےسپلائی میں کمی کے باعث انڈوں کی قیمت میں  ایک روپے فی درجن کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 258 روپے سے بڑھا کر 259 روپے مقرر کی گئی ہے۔