ملک کی بہتری میری ترجیح، ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کروں گا: گورنر پنجاب

05-14-2024

(ٖویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بری امام اور گولڑہ شریف مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میری نمبر ون ترجیح پاکستان کی بہتری ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، میری پوری کوشش ہے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کروں، پیپلز پارٹی نے جو ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈالی اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا، صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بھی ہدایات دی ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزید کہا ہے کہ میں اپنے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادتیں دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، وفاق یا پنجاب میں حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ سی ای سی کرے گی، کشمیر میں جو صورتحال ہے اس پر دکھ ہے، حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جلد کشمیر میں اور پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف ملے گا۔