علیزے شاہ کی ایوارڈ کو انوکھے اندازمیں کیٹ واک، سوشل میڈیاصارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

05-13-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ میں ایوارڈ شو میں انوکھے انداز میں کیٹ واک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھاگئی ۔

تفصیلات کےمطابق  کراچی میں منعقد ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈز شو کی تقریب   میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں علیزے شاہ کو بولڈ لباس میں ریڈ کارپٹ پر مختلف اور منفرد انداز میں واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر منفرد انداز میں کیٹ واک کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے لباس پر بھی تنقید کی۔   صارفین نے منفرد انداز میں کیٹ واک کرنے پر علیزے شاہ پر نشہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جب کہ زیادہ تر افراد نے ان پر مغربی اور بھارتی کلچر کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا۔واضح رہے کہ اسٹائل ایوارڈز میں علیزے شاہ سمیت دیگر اداکارائیں بھی شریک ہوئیں اور زیادہ تر اداکاراؤں کو ان کے لباس اور فیشن کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لیا گیا ۔