چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ڈبلن میں تماشائی نے ٹیم کی دوبارہ ٹریننگ کا مشورہ دے ڈالا
05-13-2024
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ڈبلن میں تماشائی کی جانب سے ٹیم کی دوبارہ ٹریننگ کا مشورہ دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق2 ماہ قبل پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کئی کھلاڑیوں نے کاکول میں ٹریننگ کی تھی، اسی حوالے سے تماشائی نے اب چیئرمین پی سی بی سے بات کی۔تماشائی کو ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی،دوبارہ کروائیں لیکن وہاں سے نہ کروایئے گا۔ مداح نے محسن نقوی سے یہ بھی کہا کہ اب ان کی ٹریننگ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ہی کروایئے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تماشائی کی بات سن کر مسکراتے رہے اور رضامندی کے انداز میں سر بھی ہلایا۔خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔