عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

05-13-2024

(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی سطح پر سونا سستا ہوگیاہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 2349 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت  1200 روپے کی کمی سے دو لاکھ 42 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کی کمی سے دو لاکھ 7 ہزار 733 روپے کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنافی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔