بابراعظم نے آئر لینڈ کیخلاف جیت کا کریڈٹ بلے بازوں کے نام کردیا

05-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئرلینڈ کے خلاف 3 میچز کی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جیت کا کریڈٹ بلے بازوں کو دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق بابراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ انہوں نے 18ویں اوور سے پہلے ہدف کا تعاقب کرنے کا پلان بنایا تھا اور وہ اپنے پلان کو مؤثر طریقے سے انجام دینے میں کامیاب رہے۔   انہوں نے کہا کہ میں خوش ہوں، جیت کا کریڈٹ تمام بلے بازوں کو جاتا ہے، باؤلنگ کرنے کے بعد ہم نے 18ویں اوور سے پہلے ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے ابتدائی طور پر کچھ وکٹیں گنوائیں لیکن ہار نہیں مانی۔