سپریم کورٹ کا ابصار عالم اور مطیع اللہ جان پر حملہ کی تفتیش مکمل کرنیکا حکم
05-13-2024
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ابصار عالم، مطیع اللہ جان، اسد طور پر حملے کی تفتیش ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے اسد طور پر حملہ کے ملزمان کے خاکے اخبارات میں شائع کرانے کا حکم بھی دیا، عدالت نے اسلام آباد پولیس کو 30 دن کی مہلت دی اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے انعامی رقم مقرر کر کے اشتہار دیا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے مطیع اللہ جان کے اغوا کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج پنجاب فارنزک لیب کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔