امریکی کرنسی کی قدرمیں اضافہ ، پاکستانی روپیہ سستا
05-13-2024
(ویب ڈیسک) ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہےجس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 52 پیسےکا ہے۔