ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کی کارروائی، ریلوے میٹریل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

05-13-2024

(لاہور نیوز) ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریلوے میٹریل چوری کرنے والا بڑا گینگ گرفتار کر لیا۔

ریلوے پولیس سٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی ریلوے لاہور رانا افتخار کا کہنا تھا کہ ریلوے میٹریل چوری کرنے والا بڑا گینگ پکڑ لیا گیا ہے، ملزم بڑی مقدار میں تانبہ کے کوائل کو پک اپ میں چھپا کر لے جا رہے تھے، مالیت تقریباً 1 کروڑ 6 لاکھ روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا ریلوے جنرل سٹور کے تین ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ریلوے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔