ناقص دودھ کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناکہ بندیاں، 32 سو لٹر دودھ تلف

05-13-2024

(لاہور نیوز) ملاوٹی اور ناقص دودھ کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناکہ بندیاں جاری ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے سپلائی کے لئے تیار ملاوٹی دودھ برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 32 سو لٹر تیار جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا جعلی دودھ پاؤڈر، پانی، ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز سے تیار کیا گیا تھا، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے سپلائی والی گاڑی ضبط کر لی گئی۔