عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن، لاہور ہائیکورٹ بار کا ہر بدھ کو ہڑتال کا اعلان
05-13-2024
(لاہور نیوز) عدالتوں کی تقسیم کے نوٹیفکیشن پر لاہور ہائیکورٹ بار نے ہر بدھ کو ہڑتال اور جمعرات کو جنرل ہاؤس اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ اور دیگر قیادت کے زیر نگرانی جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس میں وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وکلا ہر جمعرات کو جنرل ہاؤس کا اجلاس منعقد کریں گے اور ہر بدھ کو ہڑتال ہو گی، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال اور احتجاج جاری رہے۔ وکلا نے بازوؤں پر سرخ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا، اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔