رواں مالی سال کے آخری دن تک راوی بریج توسیعی منصوبہ کو مکمل کرنے کا فیصلہ

05-13-2024

(لاہور نیوز) لاہور کے اہم داخلی و خارجی راستوں کو مکمل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

راوی بریج توسیعی منصوبہ کی تکمیل میں بڑی پیشرفت ہو گئی، راوی بریج توسیعی منصوبہ کو 30 جون 2024 تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، راوی بریج توسیعی منصوبے کے دونوں اطراف پائلز اور پیئرز کی تنصیب کا کام دن رات جاری ہے، راوی بریج توسیعی منصوبے کا مجموعی طور پر 68 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، موجودہ صورتحال میں راوی بریج چھ لین پر مشتمل ہے۔ نئے ڈیزائن کے مطابق راوی پل کو دس لین پر مشتمل تعمیر کیا جائے گا، راوی سے لاہور میں داخل اور اخراج کی ٹریفک کو چار چار لین سڑک میسر آئے گی، راوی پل پر دو لین میٹرو بس کے لئے مختص کی جائے گی، ایل ڈی اے سمیت دیگر ادارے مشترکہ طور پر شاہدرہ منصوبے کو سگنل فری بنائیں گے۔