لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہائر سیکنڈری پارٹ ون کا امتحان جاری
05-13-2024
(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہائر سیکنڈری پارٹ ون کا امتحان جاری ہے۔
سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن منیب الرحمان کی سربراہی میں ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک نعمان جمیل اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے امتحانی سینٹرز کے سرپرائز وزٹ کئے، لاہور کالج یونیورسٹی ، کنیئرڈ کالج ، اپوا کالج اور گورنمنٹ گلبرگ ہائی سکول فار بوائز لاہور کینٹ کو چیک کیا گیا اور تمام امتحانی سینٹرز میں قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد اور طالب علموں کو دی جانے والی سہولیات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا تھا حکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں بوٹی مافیا کو کوئی معافی نہیں، پالیسی پر عمل کرانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، امتحانات کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے، تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔