آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستوں پر ریلیف بارے احکامات جاری کئے

05-13-2024

(لاہور نیوز) سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے، کانسٹیبل افتخار احمد شہید کی اہلیہ کی جانب سے سرکاری کوارٹر کی فراہمی کی درخواست ایس ایس پی ایڈمن کو ضروری کارروائی کیلئے بھجوا دی، سب انسپکٹرز ٹکہ خان اور عبید اللہ کی سروس امور سے متعلقہ درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر محمد ارشد کی پروموشن سے متعلقہ درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، وائرلیس آپریٹر کانسٹیبل حافظ تنویر احمد کی سرکاری کوارٹر فراہمی بارے درخواست ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کو ضروری کارروائی کیلئے بھجوا دی۔ آئی جی پنجاب نے ویلفیئر، ڈسپلن اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی ریلیف کے احکامات جاری کئے۔