صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی موجودہ صورتحال بارے اجلاس
05-13-2024
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یونس، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر جمشید اور ڈاکٹر عرفان احمد، ڈاکٹر یداللہ، ڈاکٹر انجم، پی آئی ٹی بی سے نوشین، ایکسپرٹ پروفیسر وسیم اکرم، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر طیب، ڈاکٹر عامر اور سی ای او لاہور ڈاکٹر فیصل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کی موجودہ صورتحال اور تدارک کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ دی۔