یشما گل کی حسین ساڑھی میں غضب اداؤں پر فیشن کی دنیا میں تہلکہ

05-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ یشما گل کی حسین ساڑھی میں غضب اداؤں نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت جس کیلئے انہوں نے ساڑھی کا انتخاب کیا، ایوارڈ شو میں جہاں ہانیہ عامر، آئمہ بیگ و دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی وہیں یشما گل کا قاتلانہ انداز سب پر بازی لے گیا۔ یشما نے اس موقع پر لی گئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں وہ حسین ساڑھی میں غضب ادائیں دکھاتے نظر آئیں۔ موتیوں سے مزین اس خوبصورت ساڑھی کے ساتھ یشما گل نے منفرد انداز سے اپنے بالوں کو سٹائل دیا ہوا تھا جو ان کے لباس کے ساتھ اداکارہ کے حسن کو بھی دو آتشہ کرتا معلوم ہو رہا تھا۔ دلکش میک اپ میں یشما گل کی قاتلانہ ادائیں نہ صرف شوبز شخصیات پر بجلیاں گرانے کا کام کر گئیں بلکہ اسی کے ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی تہلکہ مچ گیا۔