پنجاب کے سرکاری سکولو ں میں 19 لاکھ بوگس طلبہ کا انکشاف
05-13-2024
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بوگس طلبہ کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے 9 فیصد طلبہ بوگس ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ایک کروڑ 19 لاکھ بچے زیر تعلیم تھے، طلبہ کی تصدیق پر 19 لاکھ بچوں کا ڈیٹا موجود نہیں تھا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں کارکردگی دکھانے کے لیے داخلوں کو بڑھا کر پیش کیا گیا، رواں سال 10 لاکھ نئے بچے داخل کیے جا رہے ہیں، اب ہر سال سکول سے باہر 10 لاکھ بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا۔