بیٹی کی پیدائش کے بعد زارا نور سکرین پر واپسی کیلئے تیار

05-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بیٹی کی پیدائش پر سکرین پر واپسی کی تیاری کر لی۔

گزشتہ دنوں زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو کام پر واپسی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مذکورہ تصویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا مغربی طرز کا سلیولیس لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں کے ساتھ انہوں نے چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔ اداکارہ کا مغربی لک مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے زارا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقیدی نشتر برسائے۔