جنوبی چھاؤنی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ماں بیٹا قتل، آئی جی پنجاب کا نوٹس

05-13-2024

(لاہور نیوز) جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ عائشہ اپنے 15 سالہ بیٹے کے ساتھ سیشن کورٹ جا رہی تھی کہ   بیدیاں روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر دیا۔ خاتون پر اپنے سابق شوہر کو قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ شیراکوٹ میں درج تھا اور اسی مقدمے کی پیروی کیلئے وہ عدالت جا رہی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فائرنگ سے ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دے دیا۔