شیراکوٹ: پولیس کے تشدد سے مبینہ طور پر بزرگ شہری جاں بحق
05-13-2024
(لاہور نیوز) تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں پولیس کے تشدد سے مبینہ طور پر بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کے اہلخانہ کے مطابق تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے بزرگ شہری کے بھتیجے انیس کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا، انیس موقع پر موجود نہیں تھا، سب انسپکٹر اسرار 57 سالہ محمد عارف کو اٹھا کر لے گیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ 10روز بعد تھانہ شیرا کوٹ پولیس کے اہلکار محمد عارف کو تشدد کر کے گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے، محمد عارف کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ 5روز زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انیس ریکارڈ یافتہ مجرم ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔