نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا
05-13-2024
(ویب ڈیسک)بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن ہوا۔ آئی ایم ایف مشن کے دو ہفتوں تک معاشی ٹیم کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم نے تمام ورکنگ مکمل کر لی، آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔