شہر کے میڈیکل سٹورز پر اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نایاب ہوگئے

05-12-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے میڈیکل سٹورز پر اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نایاب ہوگئے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق میڈیکل سٹورز مالکان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے انجیکشن کی سپلائی نہیں آرہی،دوائی کی قیمت بڑھانی ہو تو مصنوعی قلت پیدا کردی جاتی ہے جبکہ نجی کلینک اور اسپتالوں میں بھی اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نہیں ہیں۔ فارمامینوفیکچرز کے ذرائع کا بتانا ہےکہ بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کی اینٹی ٹیٹنس انجیکشن سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہیں، سرکاری اسپتالوں میں حادثات کے شکار افراد کو اینٹی ٹیٹنس انجیکشن دیا جارہا ہے۔