وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

05-12-2024

(لاہورنیوز) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہرکھلاڑی کیلئے 10 ، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے وزیراعظم کی طرف سے ہر کھلاڑی کو دس ،دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، رانا مشہود کے مطابق 15  مئی کو ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں شہبازشریف وزیر اعظم ہاؤس میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی پر علامہ اقبال ائیرپورٹ پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن، سابق کپتان اختر رسول،شہباز سینئر اور ہاکی پلیئرز  فیملیاں  کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھیں۔