کن افراد میں کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے؟ماہرین کا ہولناک انکشاف

05-12-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ عام لوگوں کے مقابلے میں آگ بجھانے والے عملے میں مختلف کینسرز کی شرح 9 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز میں کینسر کا خطرہ عام آبادی کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے کیونکہ عمارتوں میں لگنے والی آگ سے کارسینوجنز (کینسر کا موجب بننے والے مادے) کی اعلیٰ سطح خارج ہوتی ہے جس سے عملہ براہِ راست متاثرہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فائر فائٹرز اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے صحت کے متعدد خطرات کا شکار ہیں اور اس میں کینسر سرفہرست ہے۔ ان خطرات کی وجہ نقصان دہ گیسوں کو سانس کے ذریعے اندر لینا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ کینسر کی ایک پیشگی حالت ہے جسےایم جی یو ایس کہا جاتا ہے، یہ آبادی میں عام ہے جس سے ہمیں خطرات کی جلد شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہم نے پایا ایم جی یو ایس عام آبادی کے مقابلے فائر فائٹرز میں زیادہ شرح میں موجود ہوتا ہے۔