ماں کے رشتے کا پوری دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں: سارہ احمد
05-12-2024
لاہور: (سامعیا سعید) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس کا پوری دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، سارہ احمد نے بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کا کہنا تھا کہ ماں ایسا رشتہ ہے جس کا پوری دنیا میں نعم البدل نہیں،دنیا کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، آج جس مقام پر ہوں اس میں میری ماں کا بہت اہم کردار ہے۔ سارہ احمدنے مزیدکہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو ماں کا پیار فراہم کیا جاتا ہے، یہاں کے تمام بچوں کے لیے ماں کا کردار میرے لئے قابل فخر ہے، نوجوان نسل کو میرا پیغام ہے کہ اپنی ماں کی خدمت اور اس کا احترام کریں۔