قومی ویمنز کرکٹ ٹیم آج برمنگھم سے نارتھمپٹن کے لیے روانہ ہوگی

05-12-2024

(لاہور نیوز )پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج برمنگھم سے نارتھمپٹن کے لیے روانہ ہوگی۔

ویمنز کرکٹ ٹیم کل ایک روز آرام کے بعد 14 سے 16 مئی تک کاؤنٹی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، 14 مئی کو کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوگا۔ 15 اور 16 مئی کو ٹریننگ سیشنز مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو سے شام پانچ بجے تک جاری رہیں گے، پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 17 مئی کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے نارتھمپٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے انگلینڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔