ماؤں کا عالمی دن، اولڈ ایج ہوم میں مائیں اپنے بچوں کو یاد کرکے آبدیدہ

05-12-2024

لاہور:(سامعیا سعید) ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اولڈ ایج ہوم میں موجود مائیں اپنے بچوں کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں۔

ماں کے ہونے سے ہی گھر میں رونق ہوتی ہے، ماں ہی اس پوری دنیا میں سب سے خوبصورت رشتہ ہےلیکن  کئی ایسے بد نصیب بچے  بھی  ہیں جو ماؤں کی خدمت کر کے جنت کمانے کی بجائے انہیں اولڈ ایج ہوم میں چھوڑ جاتے ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن پراولڈ ایج ہوم میں مقیم ماؤں کا کہنا ہے بچوں کی بہت یاد آتی ہے، بس انتظار ہے  کہ کب وہ  آ کر ہمیں یہاں سے لے جائیں گے۔   نم آنکھوں اور  کانپتے ہونٹوں کے ساتھ  ان ماؤں کے منہ سے  صرف یہی الفاظ نکلتے ہیں  کہ "میرے بچے مجھ سے ملنے کب آئیں گے؟"