ماں کی بے لوث محبت کا ہم کبھی شکریہ ادا نہیں کرسکتے: عظمیٰ بخاری

05-12-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ماں کی بے لوث محبت کا ہم کبھی شکریہ ادا نہیں کرسکتے۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماں خالق کائنات کا بنایا سب سے خوبصورت رشتہ ہے، ماں ہر گھر کا سکون اور دل کا چین ہے، ماں کی بے لوث محبت کا ہم کبھی شکریہ ادا نہیں کرسکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں یہ میری ماں کی دعاؤں کا اثر ہے،اللہ تعالیٰ کے بعد ہر فرد پر ماں کے سب سے زیادہ احسانات ہیں، نئی نسل کو والدین کی عزت و تکریم ملحوظ خاطر رکھنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ماواں ٹھنڈیاں چھاواں"،ماں کی دعائیں ہروقت ہمارے ساتھ رہتی ہیں، دعا ہے ماں کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رہے۔