پنجاب یونیورسٹی کا 133واں کانووکیشن14 مئی کو ہوگا

05-12-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کا 133واں کانووکیشن14 مئی کو فیصل آڈیٹوریم میں ہوگا۔

ایم اے،ایم ایس سی سیشن 2023 کے مختلف شعبہ جات کے سٹوڈنٹس اور  انڈر گریجوایٹ،طلبہ و طالبات  کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ پی یو کے 133 ویں کانووکیشن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز سیشن 2023 کے طلبہ کو بھی ڈگریاں اور گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔ 133ویں کانووکیشن کی فل ریہرسل 13مئی بروز پیر 8 بجے کانووکیشن ہال فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی۔ ڈگریاں اور میڈل حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کو دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں۔  یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی سٹوڈنٹ کو اب تک انویٹیشن نہیں ملا تو وہ کمپیوٹر ڈگری سیکشن شعبہ امتحانات سے رابطہ کر کے انویٹیشن حاصل کرسکتے ہیں۔