پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

05-12-2024

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 مئی سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پاکستان میں پٹرول کی قیمت کمی کے امکانات عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد پیدا ہوئے ہیں جو اب تقریباً 99.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 9.70 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔ عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 99.08 ڈالر فی بیرل ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 30 اپریل کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی تھی۔