ڈی ایچ اے میں چور گھر سے کروڑوں مالیت کے زیورات، نقدی لے اڑے

05-12-2024

(لاہور نیوز)ڈی ایچ اے کے گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، چور گھر سے 5کروڑ 20 لاکھ مالیت کے زیورات ،نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات عبداللہ نامی شہری کے گھر ہوئی، چور رات اڑھائی بجے داخل ہوئے اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے،تاحال چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔ واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں وارداتیں ہورہی ہیں جنہیں پولیس روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔