بچوں کی لڑائی پر جھگڑا، پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہو گیا

05-12-2024

(ویب ڈیسک) شاہدرہ کے علاقہ میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا انسپکٹر بھائی سمیت زخمی ہو گیا ۔

شاہدرہ کے علاقہ کوٹ شہاب الدین میں  بچوں کی لڑائی پر مسلح ملزمان نے  ٹریفک پولیس انسپکٹر اور اس کے بھائی پر فائرنگ کر دی ۔ ٹریفک پولیس کے انسپکٹر نعیم اللہ اور ان کا  بھائی عرفان اللہ گولیاں  لگنے سے زخمی ہو گئے۔  جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادل چٹھہ اور شاھد چٹھہ نے فائرنگ کی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے ۔