دبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں دھوئیں کی اطلاع، پرواز مؤخر
05-12-2024
(لاہور نیوز) دبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں دھوئیں کی اطلاع پر پرواز کچھ دیر کیلئے مؤخر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق دبئی کے ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں دھوئیں کی اطلاع ملی جس کے بعد پرواز کے اطراف ایمرجنسی ڈیکلیئر کر دی گئی، طیارے میں اشیائے خور و نوش کی جگہ پر جلنے کی بو کی شکایت ملی تھی۔ جلنے کی شکایت کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینس فوری طلب کر لی گئی، طیارے کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کی گئی، کسی قسم کی خرابی نہ ہونے پر طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا، بعد ازاں پرواز دبئی سے اسلام آباد روانہ کر دی۔