وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہاکی ٹیم کو مجموعی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش
05-11-2024
(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم کو مجموعی طور پر شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹیم کے جذبے اور فائٹنگ سپرٹ نے قوم کے دل جیت لئے، ہاکی ٹیم فائنل میچ تک ناقابل شکست رہی، یہ حوصلہ افزا بات ہے، 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچنا ہی ایک بڑا سنگ میل ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم ورک اور لڑنے کا جذبہ ہاکی کے کھیل کی اڑان اور روشن مستقبل کی امید ہے، بلوچستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے بھی صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔