آغا علی بھی چاہت فتح علی خان سے تنگ،اداکار نے ایسی بات کہہ دی سن کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے

05-11-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی بھی سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کی گلوکاری سے پریشان ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے تو وہیں اداکار آغا علی بھی خود کو خاموش نہ رکھ سکے۔ آغا علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں چاہت فتح علی خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بس بس بس ختم، قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے۔ واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں، اُنہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ بھی جاری کردیا تھا جو پاکستان میں کافی مقبول ہوا تھا۔