گزشتہ روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں فی تولہ300 روپے کمی

05-11-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ300 کمی ریکارڈ ہوئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 500 کا ہوگیا ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت  میں 257 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار762 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 2359 ڈالر فی اونس ہے۔