سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا تاحال تعین نہ ہو سکا

05-11-2024

(لاہور نیوز) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا، دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار خود اعلیٰ سعودی حکام سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔