کمشنر لاہور کا بادامی باغ سبزی منڈی کا دورہ، تربوز اور کیلے کی نیلامی کا جائزہ
05-11-2024
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے بادامی باغ سبزی منڈی اور رِم مارکیٹ کا دورہ کیا، منڈی میں تربوز اور کیلے کی نیلامی کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور ڈویژن کو دورہ کے موقع پر اے سی کینٹ نبیل احمد اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ نے سبزی منڈی کے حوالے سے بریفنگ دی، کمشنر لاہور نے رِم مارکیٹ اور تاریخی زمانی بیگم مسجد ایریا کا دورہ بھی کیا۔ کمشنر زید بن مقصود کا کہنا تھا تاریخی عمارات کے ساتھ کاروبار کو بھی محفوظ کیا جائے گا، تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائیگا، کسی بھی منڈی یا مارکیٹ کی منتقلی سے کسی کاروبار کو نقصان نہیں ہو گا۔