آئی کیوب قمر کی کامیابی، پاکستان کا ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

05-11-2024

(حریم جدون) سائنس کی دنیا سے اچھی خبر آ گئی ، آئی کیوب قمر کے کامیاب لانچ کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا ، سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا۔ یہ نیا سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔ سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل سپیس ایجنسی کی جانب سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔