لاہورمیں زخم کے انفیکشن سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی

05-11-2024

(ویب ڈیسک) لاہورمیں زخم کے انفیکشن سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔

فارمیسیز پراینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہوگیا ہے، جس کے باعث حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازم ہوتا ہے، مختلف زخموں سے بیکٹیریا جسم میں داخل ہوسکتا ہے۔ فارما مینوفیکچرز نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی۔ جبکہ محکمہ صحت پنجاب نےکہا ہےکہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ہے۔