پاک بھارت ٹاکرے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش

05-11-2024

(ویب ڈیسک) پاک بھارت ٹاکرے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردیے گئے۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے سمیت نیویارک میں شیڈول 8میچز کے باقی ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردیے گئے، تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ 4 ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں آسٹریلوی ماہرین کے زیر نگرانی تیار کی گئی ہیں، پویلین اور سٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ ٹی 20ورلڈکپ میں وہاں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،مہنگے ٹکٹ رکھنے والوں کی کھانے اور مشروبات سے بھی تواضع ہو گی۔