آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر احمد شہزاد کا طنزیہ ٹوئٹ

05-11-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کی آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی 20 میں شکست پر احمد شہزاد نے طنزیہ ٹوئٹ کر دیا۔

قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے احمد شہزاد نے لکھا کہ ’وہ پوچھنا یہ تھا کہ آج بھی بینچ اسٹرینتھ چیک ہو رہی تھی، اسٹرینتھ بھی کبھی آزما لیجئے۔ واضح رہے کہ ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شاداب خان اور عماد وسیم ہدف کا دفاع نہ کر سکے۔